پاکستانی خبریں

ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، دودہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

خلیج اردو

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے شہدا کو خراج عقیدت ‏پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی ‏جگہ نہیں ملے گی۔

 

آئی ایس پی آرکے مطابق اراولی میں دہشتگردوں کی فائرنگ پرپاک فوج نے بھرپوراور ‏موثرجواب دیا، جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور ‏گولہ بارود برآمد کرلیا گیا،، دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکے خلاف کارروائیوں میں ملوث ‏تھے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کےدوران وطن عزیزکے تین سپوتوں ‏نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں 43 سالہ صوبیدارشجاع، 32 سالہ نائیک رمضان اور ‏‏30 سالہ سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسزکاعلاقے میں دہشت گردوں کے ‏خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

 

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی ‏لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید ‏مضبوط کرتی ہیں۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پرپاک آرمی ‏کوخراج تحسین اورشہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔

 

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قوم کی دعائیں ‏اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں،، دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اورثابت قدمی کے ساتھ ‏آگے بڑھتے رہیں گے، پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی ‏جگہ نہیں ملے گی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button