پاکستانی خبریںعالمی خبریں

عمران خان کا ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب پاکستان کے خلاف سازش ہے، ایکشن ضرور ہوگا، شہباز شریف

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان، آئین اورقومی اداروں کوچیلنج کیاگیا، قانونی کارروائی کریں گے ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میرجعفر اورمیرصادق ہے ۔ ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان، آئین اورقومی اداروں کوچیلنج کیاگیا، قانونی کارروائی کریں گے ۔ عمران نیازی سیاست نہیں سازش کررہا ہے ، یہ سازش پاکستان کے خلاف ہورہی ہے ۔ ایک شخص کی انا، تکبر ، جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے ۔

پہلے عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت ڈبونے کی سازش کی، اب خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کچل دیں گے ۔ عمران نیازی آج کے دور کا میرجعفر اورمیرصادق ہےجوپاکستان کولیبیا اورعراق بنانا چاہتا ہے ۔ میرصادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا جس طرح عمران نیازی کو سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا ۔

عمران نیازی اسی تھالی میں چھید کررہا ہے جس میں اُس نے کھایا ۔ پاکستان کے بائیس کروڑعوام، آئین اورقومی ادارے ایک شخص کے غلام نہیں ۔۔ عمران نیازی عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، اسے پاکستان کا ہٹلرنہیں بننے دیں گے ۔۔عمران نیازی نے بہت جھوٹ بول لیا، اب اسے سچائی کا سامنا کرنا ہوگا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button