پاکستانی خبریں

قومی اسمبلی نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہاریکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زہرصدارت ہوا پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد پی ٹی آئی کے منحرف رکن  احمد حسن دیہڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہےپاک فوج کے خلاف ایک سیاسی دھڑا پروپیگنڈہ کر رہا ہےپوری قوم اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار سے زیادہ مضبوط انداز میں کھڑی ہے قومی اسمبلی متفقہ طور پر منظور کرلی

 

وفاقی وزیر خوجہ سعد رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا  ایک جھوٹھا سیاسی مہاتما اپنے سیاسی مخالفین اور  اداروں پر مسلسل کیچڑ اچھالتا ہے قس کا سہارا انہوں نے سوشل میڈیا کا لیا اور نامعلوم فنڈز سے فنڈنگ کی ار ٹی ایس منجمد کرکے عمران خان کو مسلط کیا گیا ، ہم نے تحفظات کیساتھ اسمبلی میں آئے ہم نے جیلیں کاٹیں مگر گھیراؤ کرکے عمران خان کی حکومت ختم نہیں کی مگر جو کچھ آج اس جھوٹے مہاتما کے ساتھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے یہ پاکستان میں آر ایس ایس کی پی ٹی آئی برینڈ ہے

 

اجلاس کے دوران  کاشتکاروں کے مسائل پر ارکان کا  نے سخت احتجاج کیا پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے گنے کی کرشنگ نہ کرنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسان تو بھوک سے مرے گا ہی ملک کا نقصان ہوگاگنا نہ اٹھایا گیا تو گندم کاشت نہیں ہو سکے گی

گنے کی امدادی کا تعین کیا جائے اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے شوگر ملوں کو چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے وزیر تجارت سید نوید قمر نے بتایا کہ گنے کی کرشنگ کا انتہائی ہم مسئلہ ہےیہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہےپہلے سیلاب سے کسان متاثر ہوا اب گنے کی کرشنگ شروع نہیں ہو رہی

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے اراکین کے جواب میں بتایا کہ  چینی کی ایکسپورٹ کے لئے شرط عائد کر دی آج ایکسپورٹ کی اجازت دی تو دو ماہ بعد امپورٹ کرنی پڑ جائے گی

ضلع کا ڈی سی اور صوبے کا  چیف سیکرٹری سرٹیفکیٹ دے کہ شوگر ملز میں موجود کتنا اسٹاک ہےچیلنج کرتا ہوں ایکسپورٹ کی اجازت دی تو قیمت بڑھ جائے گی انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کا زراعت کی ترقی اور کاشتکار کی فلاح کے لئے پر عزم ہیں۔

 

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جمعہ کے بعد زرعی کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا جسمیں گنے کی کرشنگ گندم کی امدادی قیمت سمیت کسانوں کے مسائل زیر غور لائے جائیں گے ۔۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button