پاکستانی خبریں

ملک میں بجلی کی قیمت میں 32 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے

خلیج اردو

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 25پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا نے قیمت فی یونٹ 32پیسے کم کرنے کی منظوری دے دی۔

 

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں کیلئے اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے،،، جس کی سماعت 29نومبر کو کی گئی تھی۔

 

نیپرا کا کہنا ہے کہ ستمبر میں فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں صارفین سے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو صرف ایک ماہ کیلئے لاگو ہوا تھا جبکہ اکتوبر کا ایف پی اے ستمبر کی نسبت 40 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

 

فیصلے کا اطلاق صرف دسمبر کے ماہانہ بلوں پر ہوگا۔ وضاحت کی گئی ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button