پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ، مسٹر خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھجوا دی

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے وزیر قانون فواد چوہدری کی جانب سے وقفہ سوالات پر فلو دیا تو فواد چوہدری نے کہا کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے لیکن آئین کا آرٹیکل پانچ موجود ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے ایک دن قبل امریکی خط میں عدم اعتماد کی تحریک کا کیسے ذکر ہو سکتا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ عدم اعتماد ایک غیر ملکی سازش ہے۔

فواد چوہدری نے ڈپٹی اسپیکر سے رولنگ کی درخضواست کی جسے ڈپٹی اسپیکر نے قبول کیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے رولنگ میں کہا کہ کسی غیر ملکی طاقتوں کو کوئی حق نہیں کہ پاکستان میں رجیم تبدیل کریں۔ اس وجہ سے اپوزیشن کی تحریک غیر آئینی قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے۔

قاسم خان سوری نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق صدر کو سمری بھجوانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس جارہے ہیں۔ انتخابات میں دکھائیں گے کہ عوام کا اعتماد کس پر ہے۔

دوسری طرف اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے رولنگ کو آئینی کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کے اندر دھرنا دیں گے۔

ادھر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی چھ اپریل تک ملتوی کر دیا ہے جہاں آج قائد ایوان کیلئے ووٹنگ ہونی تھی۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ دے کر اجلاس ملتوی کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button