پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان اور ترکی کا دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

خلیج اردو

راولپنڈی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر خصوصی زور دینے کے ساتھ باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں، دونوں جانب سے خاص طور پر تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا بھی عہد کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button