پاکستانی خبریںفن و فنکار

پاکستان کے نامور سینئر اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے

خلیج اردو: پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع نے مسعود اختر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسعود اختر گزشتہ ایک ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسعود اختر کی نماز جنازہ عثمان پارک گلشن راوی میں ادا کی جائے گی
اداکار پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور اتفاق ہسپتال میں زیرعلاج تھے

مسعود اختر نے ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے

مسعود اختر کو 14 اگست 2015 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ملا تھا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی معروف اداکار مسعود اختر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button