پاکستانی خبریں

گرفتاری کا خدشہ ظاہر ہونے پر شیخ رشید نے عدالت سے رجوع کر لیا

خلیج اردو

راولپنڈی: گرفتاری کا خدشہ ظاہر ہونے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیخ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔۔۔شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کی ہدایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔جو آئین پاکستان میں درج بنیادی حقوق کے منافی ہیں۔

 

ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومتی ہدایات پر ایف آئی اے لانگ مارچ کو ناکام کرنے کے لئے شیخ رشید اور راشد شفیق کو گرفتار کرنا چاہتی ہے جس کیلئے ایف آئی اے کے دوسو سے زائد اہلکاروں نے راولپنڈی میں بلاجواز چھاپے مارے ہفتہ کی چھٹی ہونے کے رٹ کی سماعت 31 اکتوبر بروز سوموار سماعت ہوگی ۔

 

قبل ازیں علی الصبح شیخ رشید کی لال حویلی پر ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک نے کارروائی کی۔ ایف آئی اے اور املاک کی ٹیموں نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا تو ایس ایچ او تھانہ وارث خان نے  ٹیموں سے تحریری حکم نامہ مانگا۔ پولیس کو درکار کوائف نہ مہیا کرپانے پر ٹیموں کو واپس جانا پڑا۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button