پاکستانی خبریں

خیبر پختونخواہ میں 6 سالہ بچی کو جنسی ذیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

نوشہرہ پولیس نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ضلعی پولیس آفیسر نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والا ملزم بچی کا پڑوسی ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے

خلیج اردو –   ضلعی پولیس افسر نوشہرہ نجم الحسین نے بتایا ہے   کہ  ملزم کی عمر 18 سال ہے  جس نے دوران  تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا  اور پولیس کو بتایا کہ اس نے شناخت کے خوف سے بچی کو ذیادتی کے بعد قتل کیا

نوشہرہ پولیس کے مطابق پانچ سالہ مقتولہ سمعیہ کے گھر نہ آنے پر گاؤں کی مساجد میں اعلانات کئے گئے تو لوگ بچی کی تلاش میں نکلے، کھیتوں میں مشکوک بوری سے خون بہہ رہا تھا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ رسالپور پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر مشکوک بوری تحویل میں لے کر کھولی تو اس سے لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ سمعیہ کی نعش برآمد ہوئی، جسم کے مختلف حصوں سے خون بہہ رہا تھا۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق پانچ سالہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ بچی کو سر اور جسم پر بھاری پتھر مار مار کر بے دردی سے قتل کیا گیا ہے

پولیس کے مطابق  بچی کے تلاش میں مجرم بھی بچی کے رشتہ داروں کے ساتھ تھا

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی  نوشہرہ میں  بچوں سے جنسی ذیادتی کے واقعات سامنے اتے رہے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button