پاکستانی خبریں

بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،آرمی چیف

 

خلیج اردو

راولپنڈی: آرمی چیف سید عاصم منیر نے  بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور تربت کا دو روزہ دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو پیشہ ورانہ امور ٹریننگ اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے  بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور تربت کا دو روزہ دورہ کیا ۔ دورے کے پہلے دن آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ آرمی چیف کو پیشہ ورانہ امور ٹریننگ اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

 آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف انفینٹری کا دورہ کیا۔ دورے کے دوسرے دن آرمی چیف نے تربت کا دورہ کیا جہاں پر آئی جی ایف سی نے ان کو بلوچستان میں سلامتی کے امور پر بریفنگ دی۔

 

 اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور بلوچستان میں پائیدار امن کے لئے سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ یقینی بنایا جائے گا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button