پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو بڑی کامیابی مل گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارلحکومت میں کل ہی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا

خلیج اردو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر اقتدار میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق کرانے کا حکم دے دیا۔ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دارلحکومت میں کل ہی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی۔۔ پی ٹی آئی نے فیصلے کو انتخابات سے قبل بڑی فتح قرار دے دیا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے عدالت نے ہدایت کی کہ کل ہی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

 

تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت عالیہ نے ہدایت کی ہے کہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کی معاونت کرے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کے تحریر کردہ فیصلے میں وزارت داخلہ کے 19 دسمبر کا نوٹیفکیشن اور الیکشن کمیشن کے 27 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے۔

 

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر میدان میں بھاگ رہی تھی مگر ہم نے پیچھا نہیں چھوڑا۔ جیسے آج قانون فتح ملی ایسے کل کے انتخابات میں سرخرو ہوں گے۔

 

قبل ازیں عدالت نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button