پاکستانی خبریں

پاک فوج نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کو دہرایا ہے

خلیج اردو

راولپنڈی: راولپنڈی کور کمانڈر کانفرنس میں پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کی۔

کانفرنس کے دوران فوج کی پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا ۔کور کمانڈرز کی جانب سے پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

ا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button