پاکستانی خبریں

پاکستان میں وزیر اعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بنی اعلی سطح کی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری ، کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب

خلیج اردو

اسلام آباد : وزیر اعظم ہاوس آڈیو لیکس کا معاملہ کے بعد سائبر سیکیورٹی تحقیقات کے حوالے سے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی شامل شامل ہے۔

 

کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔تحقیقاتی کمیٹی پی ایم ہاوس سمیت اسٹریٹجک اداروں کے دفاتر کی سیکیورٹی کا جائزہ لے گی۔ تحقیقات میں تمام پہلوؤں کو دیکھا جائے گا۔پی ایم ہاوس اور دفتر کے سیکیورٹی پروٹوکول کی بھی نظر ثانی کی جائے گی۔پی ایم ہاوس میں،ٹیبلٹس،سمارٹ فونز ،وائی فائی سمیت تمام  الیکٹرانک آلات کو چیک کیا جائے گا

کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سائبر حملوں ،اسٹیٹ بینک ،ایس ای سی پی ،نادرا،ایف بی آر  اور ریگولیٹری اتھارٹیز کی سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔کمیٹی میں وزیر قانون ،آئی ٹی ،موسمیاتی تبدیلی ، وزیر مواصلات ،سیکرٹری کابینہ ڈویژن، ڈی جی آئی بی اور دیگر شامل ہیں

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button