پاکستانی خبریں

میں نے اپنی دنیا کو ڈوبتے دیکھا ہے ، حنا پرویز بٹ اپنی طلاق کے بارے میں بول اٹھی

خلیج اردو
23 ستمبر 2021
لاہور : پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب حنا پرویز بٹ نے اپنی طلاق ، اکیلی ماں اور سیاست دان بننے سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

حنا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی کہانی بیان کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہر ختم ہونے والی آواز کی طرح میری آواز بھی معمولی تھی جس سے میں شروعات کی۔ دیگر خواتین کی طرح میں بھی ایک خوش باش زندگی جینے کا خواب دیکھتی تھی۔

لیکن ایسا نہیں ہوا۔ میری شادی ایک اکیلی ماں کے روپ میں مجھے ختم ہوکر ملی۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں طلاق شدہ عورت کو قبول نہیں کیا جاتا اور یہاں ایسے لوگوں کو مدد فراہم نہیں کی جاتی جو ایک مشکل وقت سے گزار رہے ہوتے ہیں۔

حنا بٹ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی دنیا کو ڈوبتے دیکھا اور تاش کے پتھوں کی طرح بکھر گئی۔ تاہم بلند حوصلوں سے طاقت اور مضبوطی آتی ہے۔ میں نے اپنے اندر توانائی دیکھی اور مجھے معلوم تھا کہ اس سے کچھ اچھا کرسکتی ہوں۔

یوں میں نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کا فیصلہ کیا اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد میں نے انٹرپرینیورشپ کا راستہ چنا اور فیشن بزنس اختیار کی۔ میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے اتنی پزیرائی ملے گی اور کم وقت میں اتنی کامیابی ملے گی۔ میں نے کم وقت میں ایک کامیاب برینڈ بنایا۔

اپنے سیاسی کریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میری سمجھ اور سوچ سے باہر کی دنیا میں جب میں نے قدم رکھا تو مجھے اندازہ ہوا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے آواز بلند کی جائے بات کی جائے تو فرق پڑتا ہے۔ میں بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئی اور خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی تحفظ کیلئے قانون سازی کرنے لگی۔

وہ بتاتی ہے کہ اسمبلی میں داخل ہونا مشکل تھا۔ میں وقت کے ساتھ بڑھتی گئی اور اب میری مخالفت ہوتی ہے۔ نہ صرف اپوزیشن بلکہ کبھی کبھی تو میری اپنی جماعت میں بھی میری مخالفت ہوتی ہے۔

Source : The Current

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button