پاکستانی خبریں

پاکستان میں بھی وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چھٹیوں کا اعلان کردیا

خلیج اردو: وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سےکیا گیا ہے، عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر 2 سے 5 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی، وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔

ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button