پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

قبائلی ضلع وانا میں یو اے ای کے مالی تعاون سے تعمیر ہونے والی جامع مسجد وانا کا افتتاح

خلیج اردو: قبائلی ضلع وانا میں یو اے ای کے مالی تعاون سے کروڑوں روپے لاگت سے تعمیر ہونے والی جامع مسجد وانا کا آج ائی جی ایف سی ساوٴتھ نے افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں قبائلی عمائدین ،علماء کرام و دیگر سیاسی رہنماوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر آئی جی عمربشیر نے کہا کہ مسجد کے لیے کشادہ پارکنگ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں۔

پروگرام کے آخر میں علماء کرام اور قبائلی مشران نے ائی جی ایف سی ساوتھ کا اس نیک کام پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے وانا بائی پاس روڈ پر جامع مسجد کی تعمیر کو علاقے کے لیے نیک شگون قرار دیا۔

اس موقع پر سکیورٹی و ٹریفک انچارج محمد علی کیجانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تقریب کے آخر میں آئی جی ایف سی سمیت پروگرام میں شریک دیگر افراد نے شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button