پاکستانی خبریںمعلومات

پاکستان میں فیس بک منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

خلیج اردو: پاکستان میں فیس بک منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد کے متن کیمطابق پاکستان میں فیس بک کے 5 کروڑ صارفین ہیں، دیگر ممالک میں فیس بک منیٹائزیشن آن ہے جہاں کے صارفین فیس بک کے استعمال سے پیسے کما رہے ہیں اور مستفید ہو رہے ہیں۔

کچھ روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ضیاء اللہ بنگش نے فیس بک حکام سے پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے میٹنگ کی جس میں ضروری قانون سازی سے متعلق مشاورت کی گئی۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کی گئی پاکستان میں فیس بک منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے وفاقی حکومت اقدامات اٹھائے تا کہ پاکستان میں صارفین بالخصوص نوجوان فیس بک کے مثبت استعمال سے مستفید ہوں اور پیسے کما سکیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button