پاکستانی خبریں

خیبر پختونخواہ میں سیاحوں کو 24 گھنٹوں میں سیاحتی مقاما ت چھوڑنے کی ہدایت

سید انور شاہ
خیبر پختونخواہ میں سیاحوں کو 24 گھنٹوں میں سیاحتی مقاما ت چھوڑنے کی ہدایت۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے ایبٹ اباد ، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں سیاحوں کے موجودگی کے حوالے سے اطلاعات کے بعد ریسٹ ہاوسز اور کچھ ہوٹلز مالکان کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر عمارتوں کو خالی کروانے کے ااحکامات جاری کئے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ گلیات میں موجود سیاحوں اور ہوٹلز مالکان کی جانب سے صوبائی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سخت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے ۔

خیال رہے کہ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواہ کے تمام سیاحتی مقامات پر کورونا وبا کے سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہیں اور کوئی ایک ایسا سیاحتی مقام نہیں جہاں غیرمقامی افراد کو جانے کی اجازت ہو۔

خیبرپختونخوا ہ کے صوبائی حکومت کے جانب سے بار بار سیاحوں کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں سیاحتی اضلاع کے انتظامیہ نے بتایا ہیں کہ داخلی راستوں پر عید الضحی کے موقع پر پولیس موجود ہو گی اور کسی بھی سیاح کو علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے تاکہ ملک میں زوال پذیر کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ عروج حاصل نہ کرسکے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button