پاکستانی خبریں

پشاور:غلط انجیکشن کی وجہ سے نو افراد بینائی سے محروم۔

سید انور شاہ
خیبر پختونخواہ ، غلط انجکشن لگنے سے نو افراد بینائی سے محروم ہوگئے ۔

 

خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں حکام کا کہنا ہے کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے امراض چشم کے وارڈ میں مریضوں کو غلط انجکشن لگنے کے فوراً بعد 9مریضوں کی بینائی غائب ہوگئ ہیں

 

مقامی میڈیا کے مطابق جن افراد کی بینائی غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے ضائع ہوئی ہے، ان میں سابق پاکستانی فٹبالر افسر حسین بھی شامل ہیں، جن کی بینائی غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے چلی گئی ہے۔

 

ایوب میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر احسن اورنگزیب نے بتایا کہ یہ اویسٹین انجکشن ہے جو کہ شعبہ چشم والے ان مریضوں کے انکھوں میں لگایا جاتا ہے جن کی خون کے شریانوں کی وجہ سے ان کے بینائی پر اثر پڑتا ہے انہوں نے بتایا کہ کل گیارہ مریضوں کو یہ انجکشن لگایا گیا تھا جن میں نو مریضوں میں یہ پرابلم ہوا ہیں جو ہمارے پاس داخل ہیں۔

 

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس انجکشن کے لگنے کے بعد ان مریضوں کی نظر پہلے سے کم ہونے لگی ہیں جن کے ہم ٹیسٹ کررہے ہیں میڈیکل ڈائریکٹر کے مطابق متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجکشن اویسٹین کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اصل حقائق کا پتا چل سکے گا اور فی الحال اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تا ہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ٹیسٹ رپورٹ کب موصول ہوگی ۔

امراض چشم کے وارڈ میں بینائی سے محروم ہونے والے مریضوں نے بتایا کہ ہمیں ڈاکٹر کی جانب سے جیسے ہی انجکشن لگایا گیا، ہماری بینائی چلی گئی، ۔

ممریضوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہیں کہ ہمیں بینائی سے محروم کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button