متحدہ عرب امارات

جانیے دبئی میں آج تک کتنے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے۔

RTAنے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں یہ بتایا ہے کہ اجرا شدہ لائسنس کی تعدا 25 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

خلیج اردو آن لائن نیوز

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی دبئی نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں یہ بتایا ہے کہ دبئی میں جاری کردہ لائسنس کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز ہوچکی ہے اور دبئی نمبر پلیٹ پر رجسٹر شدہ گاڑیوں کی تعداد 1.83 ملین سے اوپر ہے۔

رپورٹ اس وقت منظر عام پر لائی گئی جب روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل متار محمد ال تائر نے لائسنسوں کا اجر اور شاہراہوں کی ترتیب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی باقاعدہ منظوری دی۔

 

دوران اجلاس انہوں نے اس جدید ٹیکنالوجی کا جائزہ بھی لیا جو دوران ڈرائیونگ ٹیسٹ گاڑیوں میں لگائی جارہی ہے جس کا مقصد ڈرائیونگ سیکھنے والے حضرات کو دوران ٹریننگ ان کی نگرانی کرنا ہے۔یہ جدید ٹیکنالوجی اس وقت تقریباً 250 گاڑیوں میں لگائی جا چکی ہے اور اس نے 16 ڈرائیونگ سکولوں میں 43828 ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران اپنے مشاہدات کا استعمال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button