پاکستانی خبریںسٹوری

کمراٹ ویلی خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کا دنیا کی سب سے بڑی اور لمبی کیبل کار کا منصوبہ

یہ کیبل کار دنیا کی سب سے لمبی کیبل کار ہوگی۔

سید انور شاہ (نمائندہ خلیج اردو سوات پاکستان)

سیاحتی مقام کمراٹ میں دنیا کی سب سے اونچی اور لمبی کیبل کار سروس کی منظوری

 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نےضلع دیر اپر کے سیاحتی مقام کمراٹ میں دنیا کے سب سے بڑے کیبل کار سروس کے فزیبلٹی اسٹڈی اور انجینرنگ ڈیزائن پر کام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے

وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت جمعرات کو ہونے والے محکمہ سیاحت کے اجلاس میں اپر دیر تا لوئر چترال کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

 

یہ منصوبہ 32 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی 5 سے 6 میہنوں میں مکمل کی جائے گی، بین الاقوامی معیار اور طرز کا یہ کیبل کار اپنی نوعیت کا منفرد کیبل کار ہوگا۔ یہ کیبل کار دنیا کا سب سے اونچا اور لمبا کیبل کار ہوگا۔ یہ کیبل کار کمراٹ اپر دیر سے مداکلشٹ لوئیر چترال تک تعمیر کیا جائے گا۔ کیبل کار کی مجموعی لمبائی 14 کلومیٹر ہوگی

منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں سالانہ 8 ملین ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے، کیبل کار میں دیگر سہولیات کے علاوہ دونوں اطراف کے اسٹیشنز میں کار پارکنگ کی سہولت بھی ہوگی۔ کیبل کار میں ایک انٹرمیڈیئٹ اسٹیشن بھی ہوگا جہاں پر ریسٹورینٹ کی سہولت دستیاب ہوگی

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button