متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پیدل چلنے والوں کو راستہ نہ دینے پر اس سال 15000 کار سوارں کو جرمانے کیے گئے

اب اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 درہم جرمانے کے ساتھ 6 بلیک پوائنٹس دیے جائیں گئے، پولیس

 

خلیج اردو آئن لائن: ابو ظہبی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سال کے پہلے 6 ماہ میں کار سواروں کی جانب سے  پیدل چلنے والوں کو راستہ دینے کے قانون کی 15000 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان خلاف ورزیوں کے باعث ان کار سواروں کو 500 درہم تک جرمانے کیے گئے ہیں اور انہیں یاد دلایا گیا ہے کہ پیدل چلنے والوں یا سڑک پار کرنے والوں کور راستہ دیں اور جب کراسنگ لین کے قریب پہنچیں تو گاڑی کی رفتار کم کر لیں۔

ابو ظہبی کے ٹریفک اور پولیس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سال یکم جنوری سے جون کے اختتام تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں سے 15 ہزار 558 خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں کار سوار پیدل سڑک پار کےلیے بنائی گئی لین کے قریب پہنچنے پر گاڑی کی رفتار کم کرنے میں ناکام رہے۔

تاہم ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ اب اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 درہم جرمانے کے ساتھ 6 بلیک پوائنٹس دیے جائیں گئے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button