پاکستانی خبریں

لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

خلیج اردو
لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سرجن جنرل نے بلوچستان میں نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس ، سندھ میں دادو، چھور، بدین اور حیدر آباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سرجن جنرل نے آرمی پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی، لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر کا کہنا تھا کہ خاص طور پر نو زائیدہ بچوں اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں، سرجن جنرل نے ہداییت کی کہ بچوں اور بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر نے کہا کہ بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوارک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں، اس کے ساتھ ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ وہ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرہ لوگوں کو ویکسین لگائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button