پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف ایکشن،متعدد تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا

خلیج اردو
17 ستمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان میں 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کو سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم وزارت تعلیم کی ہدایت کے مطابق قواعدوضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے والے اداروںکے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عدم عمل درای کے باعث 22 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 1 اور آزاد جموں وکشمیر میں 5 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا۔

طلباء کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ طلباء کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ اسکول بسوں کو سنیٹائزیشن کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button