پاکستانی خبریںعالمی خبریں

شاید مجھے نکال کر بچھتا رہے ہو آپ

خلیج اردو

20 ستمبر 2020

لندن: ایک عدالتی فیصلے سے اقتدار سے نکالے جانے والے سیاستدان نواز شریف نے جہاں ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنا کر انٹری ماری ہے وہاں ان کی پارٹی کی جانب سے یہ اعلان بھی ہوا ہے کہ نواز شریف حزب اختلاف کی جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی آل پارٹی کانفرنس آج اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے۔

کانفرنس کے انعقاد سے ایک روز قبل مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نےٹویٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر ووٹ کو عزر دو کا پرانا نعرہ دوبارہ لگایا ہے۔

نواز شریف کی ٹویٹ کے بعد جہاں دیگر صارفین نے ہزاروں کی تعداد میں تبصرے کیے ہیں وہاں کچھ اہم شخصیات اور سنیئر صحافیوں نے بھی ان کے ٹویٹ پر تبصرے کیے ہیں۔

حال ہی میں لاپتہ کیے جانے والے سنیئر صحافی مطیع اللہ جان نے لکھا ہے کہ میاں صاحب جو قانون سازی کے وقت پارلیمنٹ کے اجلاس سے اپنی ووٹ سمیت غائب ہو جائیں ان کو کتنی عزت دینی چاہئیے ؟

آزاد رکن قومی اسمبلی اور فوج کی نقد سمجھی جانے والی تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر نے لکھا ہے کہ مسلم لیگ سب سے زیادہ غیر متوقع جماعت ہے۔آپ کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ اپنا قبلہ درست کریں اور غیر جمہوری قوتوں کی حمایت کرنے بارے اپنا پچھلا ریکارڈ درست کریں۔ اگر آپ نے جمہوری اور نظریاتی راستہ اپنایا تو پاکستان کی سیاست سے غیر جمہوری قوتوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا۔

سنیئر صحافی حامد میر نے مشہور شاعر عبدالحمید عدم کا شعر لکھا ہے کہ

شاید مجھے نکال کر پچھتا رہے ہو آپ ، محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button