پاکستانی خبریں

چین میں سامنے آنے والا کرونا کا نیا وائرس پاکستان آسکتا ہے،این سی او سی

خلیج اردو

اسلام آباد: صحت کے حوالے سے ایک اور بحران کا خطرہ، چین میں سامنے آنے والے کرونا وائرس کی نئی قسم پاکستان بھی آسکتی ہے، حکام نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔۔ عوام کو احتیطاط برتنے کی ہدایت کردی گئی۔

 

حکام این سی او سی کے مطابق چین میں آنے والے نئے کورونا ویرئینٹ کا پاکستان میں بھی خطرہ ہے۔ چین میں لاک ڈاون اوپن ہونے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں ویرئینٹ آسکتا ہے۔ تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

 

این سی او سی حکام کے مطابق پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرئینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے ، ماضی میں بھی نئے ویرئینٹ آئے،بروقت کنٹرول کیا ۔

 

انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے ،پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فی صد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہے ۔95 فی صد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button