پاکستانی خبریںعالمی خبریں

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اہلکار ترکی میں المناک زلزلہ کے بعد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے ترکی پہنچ گئے

خلیج اردو: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر عبدالشکور اور ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری انجنیٸر افتخاراحمد ترکی میں المناک زلزلہ کے دوسرے روز ہی ہنگامی طور پر ترکی پہنچ گئے جبکہ پشاور، لاھور، کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں سے سرچ اور ریسکیو میں مہارت رکھنے والے 47 تجربہ کار رضاکاروں کی ٹیم بھی اگلے روز ترکی پہنچ گٸی تھی جہاں اس وقت دنیا بھر سے عالمی امدادی ٹیموں پر مشتمل مرکزی ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس وقت دنیا بھر سے 120ممالک کے 7000سے زاٸد تجربہ کار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

الخدمت فاونڈیشن کو انٹرنیشل سرچ اینڈ ریسکیو کے اس مرکزی آپریشن میں شامل کر لیا گیا ھے جنہیں کوڈ نمبر10الاٹ کرکے زلزلہ سے شدید متاثرہ علاقے میں سرچ اور ریسکیو کی ذمہ داری سونپ دی گٸی ہے۔

الخدمت کی ریسکیو ٹیمیں اس وقت مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈاٸریکٹر فضل محمود کی نگرانی میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

دوسری طرف ترکی میں موجود الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی ناٸب صدر میاں عبدالشکور نے کہا ھے کہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے اندر اپنے وسائل کو متحرک کرنے کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، اور تارکین وطن سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ترکیہ اور شام کے متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا ھے کہ پاکستان میں زلزلہ،سیلاب اور دیگر قدرتی سانخات میں ہمیشہ ترکی کی حکومت فلاحی اداروں اور عوام نے بڑھ چڑھ کر نہ صرف امداد کیا بلکہ عملی طور پر بھی پاکستان آکر امدادی سرگرمیوں میں شامل رہے اور اب ترکی کےعوام کو آزماٸش کی اس مشکل گھڑی میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جاٸے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ھے کہ حکومت پاکستان اور الخدمت فاونڈیشن ترکی کے زلزلہ متاثرین کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی کے لٸے تمام دستیاب وساٸل اور رضاکاروں کی افرادی قوت استعمال کرنے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔

الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹروں اور طبی عملہ پر مشتمل ٹیمیوں کے علاوہ امدادی سرگرمیوں میں مہارت رکھنےوالے تربیت یافتہ رضاکاروں کی مذید ٹیمیں بھی ترکی روانہ کرے گی اور آزماٸش کی اس مشکل گھڑی میں ترکی اور شام کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جاٸے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button