پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان اور چین سی پیک میں دیگر ممالک کی شمولیت پر آمادہ

خلیج اردو: پاکستان اور چین دونوں سی پیک میں دیگر ممالک کی شمولیت پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور دونوں ممالک سی پیک میں دیگر ممالک کی شمولیت پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان تیسرے دوطرفہ سیاسی ڈائیلاگ ہوئے، اور اس حوالے سے دفتر خارجہ کی طرف سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبے پر قائم رہنے کا عزم کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ سی پیک پاک-چین تعاون کا اہم ستون ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button