پاکستانی خبریں

جانوروں سے ناروا سلوک پر اسلام آباد چڑیا گھر تنقید کی زد میں

شیر اور شیرنی کو اسلام آباد سے لاہور منتعقل کیا جارہا تھا

(خلیج اردو ) پاکستان میں چڑیا گھر عملے کی نااہلی سے شیر اور شیرنی ہلاک ہوگئے جب انکو اسلام آباد سے لاہور منتعقل کیا جارہا تھا ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شیر کو چھوٹے پنجرے میں داخل کرنے کے لئے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ اگ بھی لگائی گئی ہے جس کی وجہ سے شیر زخمی حالت میں پنجرے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے مگر وہ زخمی ہو جاتا ہے اور آگ کے دھوے سے دم گھٹنے سے اسکی موت واقع ہوجاتی ہے ۔

شیرنی کو بھی چڑیا گھر عملے کی نااہلی کا سامنا کرنا پڑا جس سے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے حکم پر 380 جانوروں کو اسلام آباد طفیا گھر سے منتعقل کیا جارہا تھا مگر ناتجربہ کار عملے کی وجہ سے شیر، شیرنی،ہرنی، دو شعتر مرغ ہلاک ہوگئے ہیں ۔

عالمی ادارہ خیوانیات نے اسلام آباد عملے کی نااہلی پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس واقع کی تحقیقات ہونی چاہئے جس پر اس کیس کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button