متحدہ عرب امارات

اجمان مویشی منڈی کے علاوہ کہیں اور سے خریدے جانور کو اجمان مذبح خانہ قبول نہیں کرے گا

جانورں کی خرید و فروخت منظم بنانے کے لیے اجمان مویشی منڈی کے اندر اور باہر انسپیکٹرز تعینات

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق اجمان کی کی میونسیپلٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ خاص طور پر عید کے پہلے روز اجمان مویشی منڈی کے علاوہ کہیں اور سے خریدے جانورں کو اجمان مذبح خانے میں قربانی کے لیے لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رہائشیوں پر قربانی کے جانور کہیں اور سے لانے کی پابندی ہوگی اور قربانی کے جانور مویشی منڈی کے علاوہ کسی اور جگہ پر بیچنے پر بھی سخت پابندی ہوگی۔

اجمان بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن النعمی نے بتایا کہ مویشی منڈی میں خرید و فروخت کو منظم رکھنے اور صارفین کے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے انسپکٹرز مویشی منڈی کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔

جنرل عبدالرحمن نے بتایا کہ اجمان کے رہائشی تین طریقوں سے قربانی کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں:

پہلا طریقے کے مطابق وہ خود مویشی منڈی جا کر جانور خرید سکتے ہیں

دوسرا طریقہ ہے کہ مائی سلاٹر نامی سمارٹ ایپ پر آرڈر کر

تیسرے طریقے میں وہ قربانی کرنے کے لیے خیراتی اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button