پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس طارق کا عمان کا دورہ

خلیج اردو: پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس طارق نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے سلسلے عمان کے شہر مسقط کی بندرگاہ سلطان بن قابوس کا دورہ کیا۔
شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں تعیناتی خطے میں بحری سکیورٹی کو یقینی بنانے کے مقصد سے کی جارہی ہے۔

پاکستان بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پی این ایس طارق جدید ترین اسلحے اور سینسرز سے لیس جہاز ہے اور یہ کثیرالخطر ماحول میں کئی قسم کے بحری آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بندرگاہ سلطان بن قابوس پہنچنے پر پاکستان کے دفاعی اتاشی اور رائل عمانی بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران، پی این ایس طارق کے کمانڈنگ آفیسر نے سید بن سلطان نیول بیس کے کمانڈر اور کموڈور راشد بن عبدالکریم سے ملاقات کی۔
پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت اور تمام شعبوں میں باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
کمانڈنگ آفیسر پی این ایس طارق نے عمان کے عوام کے لیے بالعموم اور رائل عمانی بحریہ کے لیے بالخصوص چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button