پاکستانی خبریں

  مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہم مادرِ وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

راولپنڈی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے رک چکری سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال ، آپریشنل تیاریوں اور فارمیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم  منیر نے جوانوں  سے ملاقات کی اور خطاب بھی کیا۔

 

آرمی چیف نے جوانوں  کی پیشہ ورانہ قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت نےگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے۔ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری مسلح افواج مادرِ وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہیں،

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی مس ایڈوینچر کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ بھارت کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کا کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button