پاکستانی خبریںسپورٹس

پشاور زلمی کا پی ایس ایل 9 کیلئے پشاور میں ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز

خلیج اردو: پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل نو سے قبل پشاور میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

پشاور زلمی کے زیر اہتمام پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، ٹرائلز سے قبل دس ہزار نوجوان کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی ۔اوپن ٹرائلز میں چار ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے۔

پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور زلمی اسٹار کامران اکمل پرمشتمل سلیکشن پینل نے نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لیے۔ زلمی کے نوجوان سپر اسٹار محمد حارث بھی اس موقع پر موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پشاور سے گزشتہ دس سال میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا اور یہاں کے نوجوان کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا۔

زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے پہلے روز بھی بہترین نوجوان کرکٹرز نظر آئے۔ باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو ٹیلنٹ ہنٹ کے بعد کوچنگ فراہم کریں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم مصروفیات کے باعث ٹرائلز کے موقع پر نہ آسکے,لیکن جلد پشاور کا وزٹ کریں گے۔

پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے دوسرے روز بھی کل حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ٹرائلز ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button