پاکستانی خبریں

پاکستان میں سیلاب متائثرین کیلئے ریلیف پروگرام کا اعلان: 37 ارب کا کیش پروگرام شروع کر دیا گیا

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے37 ارب کے فلڈ ریلیف کیش پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے 15 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فوری25 ہزارامدادی کیش کی فراہمی شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے فلڈ ریلیف کیش پروگرام کا آغاز کر دیا۔

اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کو مالی مدد کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاق کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے 37 ارب روپے دیئے جارہے ہیں۔

مجموعی طور پر 90 لاکھ متاثرہ افراد کو فوری ریلیف پہنچانے کیلئے 25 ہزارروپے فی خاندان امداد دے رہے ہیں۔ ان خاندانوں کو یہ امداد بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے شفاف طریقہ سے فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم شریف نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بے پناہ نقصان ہوا اور سینکڑوں لوگ جاں بحق اور بے گھر ہوئے ہیں ان کے مال مویشی، گھروں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سب سے زیادہ تباہی صوبہ بلوچستان میں ہوئی ہے۔

شریف نے کہا کہ امداد فراہمی کا یہ عمل تین روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ دوسرے مرحلہ کیلئے این ڈی ایم اے اور صوبے مل کر سروے کر رہے ہیں۔

اس سروے میں تعین کیا جائے گا کہ فصلوں کو کتنا نقصان پہنچا ہے صوبوں سے مل کر بحالی کیلئے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button