پاکستانی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی امداد جلد اور شفاف انداز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی امداد جلد اور شفاف انداز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے متاثرین کی مدد کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر اجلاس ،،وفاقی وزرا احسن اقبال، احمد خان چیمہ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، این ڈی ایم اے کی جانب سے طوفانی بارشوں کے متاثرین کی مدد، قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبوں کے ساتھ مل کر سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،اور کہا کہ حالیہ بارشوں کے متاثرین کو حکومتی امداد کی فراہمی جلد مکمل کی جائے، امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے، مشترکہ سروے مکمل کر کے امداد صرف متاثرہ مستحقین کو ہی پہنچائی جائے۔وزیراعظم نے کہا بارشوں کے متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو رواں برس اپریل تا جون اور جولائی تا ستمبر کی موسمی پیش گوئی اور این ڈی ایم اے کی اس حوالے سے تیاریوں بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف سے کویتی سفیر ناصر عبدالرحمن جاسرنے ملاقات کی، وزیراعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سمیت کویتی قیادت کا تہنیتی پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔

 

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button