پاکستانی خبریںخلیجی خبریںسپورٹسمتحدہ عرب امارات

پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے بیلٹ کشمیریوں کے نام کرنیکا اعلان کردیا

خلیج اردو: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والے فلائی ویٹ ورلڈٹائٹل الیمینٹر مقابلے میں کولمبیاکے فائٹر رابر بریرا کو شکست دی تھی۔

الیمینٹر مقابلے میں شرکت کے بعد پروفیشنل باکسر محمدوسیم کراچی پہنچے، جہاں محمد وسیم کےدوست احباب اور فینز نےان کا شاندار استقبال کیا

کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد وسیم نے کہا کہ بیلٹ میں کشمیروں کےنام کرنا چاہتا ہوں، کشمیر کےحالات دیکھ کرافسوس ہوتاہے، کشمیری بھی واریئرزہیں، انڈین فائٹرہمارے رینکنگ میں نہیں، کوئی فائٹ کرناچاہےتو ویلکم کرونگا۔

پروفیشنل باکسرمحمدوسیم نے کہا کہ دوسری بار میں اتنا بڑا ٹائٹل جیتا ہوں، فائٹ کے لئے کافی تیاری کی تھی، فائٹ میں 21 چوٹیں لگیں، اب دسمبر میں دوبارہ کیمپ میں شامل ہوناہے، رمضان سےپہلےڈبلیوبی سی ٹائٹل کا پاکستان میں دفاع کرو۔

محمد وسیم نے شکوہ کیا کہ یہاں پرباکسر کے لیےکچھ نہیں ہے،مینجمنٹ کھلاڑیوں پرزیادہ پیسےلگاتی ہیں، جس کے باعث پاکستان میں دن بدن یہ اسپورٹس ختم ہورہاہے، وزیراعظم خوداسپورٹس مین ہیں انہیں کھیلوں کو فروغ دیناچاہیے۔

ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئن کا کہنا تھا کہ سندھ اوربلوچستان حکومت نےفون تک نہیں کیا، میں سیاستدانوں کےلیے نہیں پاکستان کیلئےکھیلتا ہوں۔

محمد وسیم واحد پاکستانی باکسرہیں جنہوں نے 2مرتبہ ڈبلیوبی سی ٹائٹل جیتا، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کولمبین باکسر رابریرا کو زیر کیا، اس فتح کے ساتھ ہی محمد وسیم ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل لڑنے کے بھی اہل ہوگئے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button