پاکستانی خبریں

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر مزید پابندیاں لگوانے کی ورننگ دیدی

خلیج اردو
25 ستمبر 2021
اسلام آباد : پاکستان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہفتے کے دن انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ شہری جو کرونا وائرس سے حفاظت کے ویکسین لگوانے میں ناکام ہو جاتے ہیں ، انہیں مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور ملک کو محفوظ بنانے کيلئے ویکسین لازمی لگوائیں۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ان پر مزید پابندیاں لگائی جا سکتی۔ تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ کونسی پابندیاں لگوائی جا سکتی ہے۔

کرونا وائرس کے انسداد کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

اگست میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان ریلوے بغیر ویکسین کروانے والوں کو سفر پر اجازت نہیں دے گا۔

تمام مقامی اور بین الاقوامی کیلئے ستمبر کے آخر میں سفر کیلئے لازمی قرار دیا جائے گا کہ وہ ویکسین کرواچکے ہوں۔ تیس ستمبر سے شاپنگ مالز ، ہوٹل ، ریستوران اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے لازمی ہوگا کہ ویکسین کروائی گئی ہو۔

مسٹر رشید نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی تعریف کی اور کہا وزیر اعظم نے دنیا کو آئینہ دیکھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا افغان طالبان کے حوالے سے پالیسی بناتے وقت عمران خان کے خطاب سے رہنمائی ضرور لیں گے۔

Source : Tribune

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button