پاکستانی خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو پہلے بیرون ملک دورے کی دعوت مل گئی۔وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو پہلے بیرون ملک دورے کی دعوت مل گئی۔وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔

 

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

 

سعودی سفیر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

وزیراعظم نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات سعودی سفیر سے کی اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کا دائرہ کار بڑھانے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ترجیح ہے۔

 

سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی نے وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت ددی اور سعودی قیادت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی ملاقات کی ،وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،ملاقات میں پاک فضائیہ کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button