پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی

خلیج اردو: سعودی عرب کی کورونا ویکسین سے متعلق نئی شرط نے پاکستانی مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی تجویز کردہ ویکسین میں چین کی تیار کردہ ویکسین شامل نہیں ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے فائزر ، آکسفورڈ، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین تجویز کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ تجویز کردہ ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ لازمی ہوگا جس کے اخراجات مسافر کو خود ادا کرنا ہوں گے اور تجویز کردہ شرائط پر عمل درآمد رواں ماہ 20 مئی سے ہو گا۔

پاکستان میں زیادہ تر افراد کو چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جس کے باعث پاکستانیوں کو سعودی عرب جانے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button