Uncategorized

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14،14 سال قید کی سزا، 10 سال کیلئے ناایل اور کروڑوں روپے کا جرمانہ

خلیج اردو

اسلام آباد: توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14،14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

 

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج بشیر نے اڈیالہ جیل میں سزا سنا دی۔ دونوں ملزمان کو 787 ملین جرمانہ بھی عائد کر دیا گیانیب کیسز میں سزا ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 10،10 سالوں کیلئے کسی عوامی عہدے کیلئے نااہل ہو گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

 

 

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیاگیا ۔۔۔تاہم بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں۔۔۔۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگائی اور استفسار کیا کہ آپ کا342 کا بیان کہاں ہے، اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا بیان میرے کمرے میں ہے، مجھے تو صرف حاضری کیلئے بلایاگیاتھا،

 

اس پر جج بشیر نے کہا کہ آپ فوری طور اپنا بیان جمع کرادیں اور عدالتی وقت خراب نہ کریں، اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ کو کیا جلدی یے، کل بھی جلدی میں سزا سنادی گئی،

وکلاء ابھی آئے نہیں، وکلاء آئیں گے تو ان کو دکھا کر جمع کراؤں گا، میں صرف حاضری کیلئے آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت سے واپس چلے گئے۔

 

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی غیر حاضری میں ہی سزا سنا دی

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button