پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا

خلیج اردو: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر ریکارڈ اپلوڈ کیا۔توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اپلوڈ کیا گیا،توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزراءاعظم، وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں،سابق صدر مملکت صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے نام شامل ہیں، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعظم عمران خان کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ کیا گیاہے، ویب سائٹ پر موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ کیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے ایک عدد ڈائمنڈ گولڈ گھڑی مالیت ساڑھے8 کروڑ روپے ، کلف لنکس مالیت 56 لاکھ 70 ہزار، ایک عدد پین مالیت 15 لاکھ، ایک عدد انگوٹھی مالیت87 لاکھ 5 ہزار ہے ،تمام چیزیں 2 کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپے میں خریدیں،

اس کے علاوہ عود کی لکڑی کا بکس اور 2 پرفیوم مالیت 5 لاکھ روپے جو بغیر ادائیگی کے حاصل کی گئیں،ایک عدد رولیکس گھڑی مالیت 15 لاکھ روپے صرف 2 لاکھ 94 ہزار روپے ادا کرکے حاصل کی گئی،

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک رولیکس گھڑی مالیت 9 لاکھ روپے، ایک اور لیڈیز رولیکس گھڑی مالیت 4 لاکھ، ایک آئی فون مالیت 2 لاکھ 10 ہزار، دو جینٹس سوٹس مالیت 30 ہزار، 4 عدد پرفیوم مالیت 35 ہزار، 30 ہزار، 26ہزار، 40 ہزار، ایک پرس مالیت 6ہزار،ایک لیڈیز پرس مالیت 18 ہزار، ایک عدد بال پین مالیت 28 ہزار روپے ہے ، صرف 3 لاکھ 38 ہزار 600 روپے ادا کرکے حاصل کئے گئے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی توشہ خانہ سے قیمتی تحائف حاصل کئے، جن کی ترتیب درج ذیل ہے،

صدر علوی نے ایک تسبیح مالیت5 لاکھ 76 ہزار 500 ،ایک عدد پین مالیت1 لاکھ 30ہزار، کلف لنکس مالیت 2 لاکھ 12 ہزار450 روپے، ایک عدد گھڑی مالیت ایک کروڑ 75 لاکھ روپے، ایک عدد انگوٹھی 3 لاکھ 27 ہزار، عود لکڑی کی دو پکٹس(pickets )مالیت 3 لاکھ، دو عدد پرفیوم مالیت 1 لاکھ 75 ہزار روپے کوئی رقم دیئے بغیر رکھ لئے۔

صدر مملکت نے ایک سلور کی کیٹل مالیت سوا لاکھ روپے، ایک عدد شیلڈجس کی مالیت معلوم نہیں،47 ہزار 500 روپے ادا کرکے حاصل کیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مرسیڈیز بینز کار مالیت 42 لاکھ 55 ہزار 919 روپے تھی جو صرف6 لاکھ 36ہزار 888 روپے اداکرکے حاصل کی گئی،اس کے علاوہ ایک عدد رولیکس گھڑی مالیت 11 لاکھ 85 ہزار،ایک عدد کلف لنکس مالیت 25 ہزار، 4 یادگاری سکے مالیت 15ہزار روپے تھی جو 2 لاکھ 43 ہزار روپے کے عوض حاصل کی گئیں، سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک عدد گھڑی مالیت ساڑھے 7 لاکھ روپے تھی جو 1 لاکھ 48ہزار روپے میں خریدی، قائد ن لیگ نے ایک عدد گھڑی مالیت 10 لاکھ 5 ہزار روپے، دو پرفیومز پر مشتمل بکس مالیت 1 لاکھ 60 ہزار روپے تھی صرف2 لاکھ 40 ہزار روپے میں حاصل کئے گئے۔

2018 میں فواد حسن فواد کو 19 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی، گھڑی کی 3 لاکھ 74 ہزار روپے قیمت توشہ خانہ میں جمع کروا دی گئی، 2018 میں وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈئیر وسیم کو 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی ، جو 3 لاکھ 94 ہزار روپے میں حاصل کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button