پاکستانی خبریں

اگر رابن رافیل نے عمران خان سے ملاقات کی ہو تو کوئی بڑی بات نہیں ہے

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پی ٹی آئی کے  رہنما فواد چوہدری نے نے کہا ہے کہ معلوم نہیں رابن رافیل کی کل عمران خان سے ملاقات ہوئی یا نہیں لیکن اس میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ رابن رافیل اب ریٹائر ہوچکے ہیں امریکی حکومت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

 

اسلام آباد میں ثانیہ نشتر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے  رابن رافیل کی کل کی عمران خان سے ملاقات پر لاعلمی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ  123 حلقوں میں الیکشن کے لیے ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

 

مسٹر چوہدری نے کہا کہ  ایف آئی اے کے نوٹسز کو چیلنج کرنے جارہے ہیں انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مذہبی نفرت پھیلا کر عمران خان کے قتل پرکام ہورہا ہے۔ یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کیخلاف توہین مذہب کے کیسز بنا رہی ہے۔ بتایا کہ تحریک انصاف نے شوکت ترین کی سرپرستی میں معاشی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تاثیہ نشتر نے 29 اگست کے ٹیلی تھون میں جمع ہونے والی رقم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیلی تھون میں پانچ ارب کا اعلان ہوا تھا تاہم اب 3 ارب 30 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button