پاکستانی خبریں

پھولوں کے شہر کو خون میں نہلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے، آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت کا عز

خلیج اردو

راولپنڈی کے جنرل ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 255ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء کو موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا، فورم کو ملک بھر میں دہشتگردوں کے درمیان گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جاری انٹیلی جینس آپریشنز بارے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔فورم نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے مسم عزم کا اعادہ کیا کہ سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر آرمی چیف عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جاری جنگ میں کسی بھی دہشتگرد تنظیم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں انٹیلی جینس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے
آرمی چیف نے ہدایت کی کہ دیرپا امن کے حصول تک انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں، کشمیری امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ فورم نے بہادر کشمیریوں کی مقامی جدوجہد آزادی کے لیے پاکستان کے اصولی موقف، پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button