پاکستانی خبریں

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کا بیس ریٹ میں 75 بیسس پوائنٹس کا اضافہ،فیصلہ امریکی شرح سود میں دوبارہ اضافے کے بعد ہوا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کی مرکزی بنک نے بنیادی شرح سود کو 75 بیس پوائنٹس تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ یو ایس فیڈرل ریزرو بورڈ کے 21 ستمبر 2022 کو ریزرو بیلنس پر سود میں 75 بیسس پوائنٹس بڑھانے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

مرکزی بنک نے تمام اسٹینڈنگ کریڈٹ سہولیات کے ذریعےسے قلیل مدتی لیکویڈیٹی ادھار لینے پر لاگو شرح کو بنیادی شرح سے 50 بیس پوائنٹس پر برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بنیادی شرح جو یو ایس فیڈرل ریزرو کے شرح سود سے منسلک ہے، مرکزی بنک کی مانیٹری پالیسی کے عمومی موقف کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ راتوں رات کرنسی مارکیٹ کی شرحوں کے لیے ایک مؤثر شرح سود کی منزل بھی فراہم کرتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button