پاکستانی خبریں

انجلینا جولی کا پاکستان کے سیلاب متائثرین کیلئے دنیا سے ڈو مور کا مطالبہ

خلیج اردو
اسلام آباد: معروف ہالی ووڈ داکارہ انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم ظاہر کردیا۔ این ایف آر سی سی کے دورہ کے موقع پر انجلینا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا دنیا کو علم نہیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوں۔

 

سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان آنے والی انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا ۔ انجلینا جولی کی جانب سے بدترین تباہی، عوام کی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظر کشی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکلات میں گھری عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سے داد کی مستحق ہے۔ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا وہ پاک فوج کر رہی۔ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے، زندگیاں بچاتے دیکھا۔

انجلینا جولی کا کہنا ے جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں۔ جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں۔ آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔

انجلینا جولی نے کہا ہے کہ متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے۔ پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔ اداکارہ نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔ یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔ کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔

انجلینا جولی نے بار بار متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button