سپورٹس

قطرکے شہر الخور کے البیت سٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسہ جاری ہے ،ہالینڈ کی ایونٹ میں وکٹری آغاز ،سینگال کو دو صفر شکست دیدی

خلیج اردو
الخور:قطر میں فیفاورلڈ کپ 2022 کا شاندار میلہ جاری ، انگلینڈ اور ہالینڈ نے ایونٹ میں اپنا کھاتا جیت سے کھول لیا آج بھی ایونٹ میں کانٹے کا جوڑ پڑے گا ،،،

دوحا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ہالینڈ نے سینیگال کو دوصفر سے شکست دے دی۔ہالینڈ اور سینگال کے مابین کھلے جانے والے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر تھا جس میں سینیگال کی ٹیم کا پلڑا نسبتاً بھاری رہا مگر اُن کےکھلاڑی گول نہ کرسکے۔دوسرے ہاف میں کھیل کے خاتمے سے 12 منٹ قبل گیپکو کے ذریعے ہالینڈنے برتر ی حاصل کی اور پھر کھیل کے بالکل آخری لمحات میں کلاسین نےگول کرکے ٹیم کی برتری دو صفر کردی۔ میچ میں سینگال کی آف کلر نظر آئی اور کوئی گول کرنے میں ناکام رہی.

دن کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ایران کودو کےمقابلےمیں چھ گول سے ہرا دیا۔ اانگلش ٹیم کےکھلاڑی بیلہنگم پہلا گول کرنے میں کامیاب رہے، چند لمحات بعد ساکا نےگیند دوسری بار ایران کے جال میں پہنچائی، رحیم اسٹرلنگ نے ایک کراس پر عمدہ کک کے ذریعے ٹیم کا تیسرا گول بنادیا۔

وقفے تک اسکور تین صفر تھا، دوسرے ہا ف میں بھی انگلش ٹیم کا ایران پر دباؤ برقرار رہا جس کے نتیجے میں ساکا نے 62 ویں اور رشفورڈ نے 71 منٹ میں گول اسکور کیے، اس دوران ایران کی ٹیم بھی تریمی کے ذریعے ایک گول کا خسارہ کم کرنے میں کامیاب رہی۔انگلینڈ کی ٹیم کا چھٹا گول گریلیش نے بنایا ، انجری ٹائم میں ایران کو پنالٹی کک ملی جس پر تریمی نے گول کردیا، یوں میچ انگلینڈ کی 2-6 کی برتری پر ختم ہوا۔

تیسرے میچ میں امریکا اور ویلز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں ، میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ، امریکا کی جانب سے میچ میں گول کرنے کی 7 بار کوشیش کی گئیں ، ساری بے سود رہی۔

میگا ایونٹ میں آج پہلے میچ میں ارجنٹینااور سعودی عرب ، دوسرے میچ میں ڈنمار ک اور تیونس جبکہ تیسے میچ میں میکسیکو اور پولینڈ مابین مقابلے ہونگے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button