سپورٹس

لیجنڈری گالف وومن کیتھی وائٹ ورتھ83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

خلیج اردو
لیجنڈری گالف وومن کیتھی وائٹ ورتھ83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انھوں نے لیڈیز پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن ٹور 88 مرتبہ جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔وائٹ ورتھ کو دنیا کی سب سے بہترین خاتون گولفرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

کرسمس کی تقریبات مناتے ہوئے اچانک کیتھی وائٹ ورتھ کا انتقال ہوا۔وہ ایل پی جی اے ٹور ریکارڈ 88 مرتبہ جیت چکی ہیں۔ ایل پی جی اے کمیشنر مارکس سمان نے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کے خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ دنیا نے کیتھی وائٹ ورتھ کے انتقال سے ایک ناقابل یقین خاتون کو کھو دیا۔ وہ گالف کورس اور زندگی دونوں میںحقیقی معنوں میں ایک چیمپئن تھیں۔

Source: fox59.com

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button