ٹپسمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں داخلے کے حوالے نئی شرائط سے متعلق مکمل تفصیلات

خلیج اردو آن لائن:
آج یعنی یکم فروری سے ابوظہبی میں داخلے کے لیے کورونا سے متعلق نئی شرائط نافذ ہوجائیں گیں۔
ابوظہبی میں داخلے کے تازہ ترین شرائط 30 جنوری کو ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی تھیں۔
نئی گائیڈ لائنز میں ابوظہبی میں داخلے کے لیے ضروری کورونا ٹیسٹ کے کار آمد ہونے کے دورانیہ کو کم کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام قواعد و ضوابط کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔
ذیل میں وہ تمام معلومات دی گئی ہے جن ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے عمل کرنا ضروری ہے:

  • آپ کو ابوظہبی میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ چاہے آپ یو اے ای کے اندر سے ہی سفر کر کے ابوظبہی آ رہے ہیں یا بیرون ملک سے ابوظہبی آئے ہیں۔
  • ابوظہبی میں داخلے کے لیے کورونا پی سی آر یا ڈی پی آئی ٹیسٹ میں سے کوئی ایک کروایا جا سکتا ہے۔ تاہم، دونوں ٹیسٹوں کے کار آمد رہنے کی مدت میں فرق ہے۔
  • کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر اند آپ کو ابوظہبی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
  • اگر آپ دبئی میں 4 دن یا اس زیادہ قیام کر تے ہیں تو آپ کو چوتھے دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ اور اگر 8 دن تک یا اس زیادہ قیام کرتے ہیں تو پھر آٹھویں دن بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • اگر آپ کورونا کے ڈی پی آئی ٹیسٹ کرواتے ہیں تو اس کی منفی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد آپ کو 24 گھںٹوں کے اندر اندر ابوظہبی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ابوظہبی میں داخلے کے بعد اگر آپ 3 دن یا زیادہ قیام کر تے ہیں تو آپ کو تیسرے دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا  ہوگا۔ اور اگر آپ 7 دن یا زیادہ قیام کرتے ہیں تو پھر آپ کو 7ویں دن بھی کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد آپ 48 گھنٹوں کے اندر کئی بار اسی رپورٹ کی مدد سے ابوظہبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ جبکہ ڈی پی آئی ٹیسٹ کروانے کے بعد آپ 24 گھنٹے میں صرف ایک بار ابوظہبی میں داخل ہو پائیں گے۔
  • ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی کے ٹیسٹ سنٹروں پر پی سی آر ٹیسٹ 85 درہم میں کیا جاتا ہے جبکہ دیگر لیبارٹریوں پر قیمتیں مختلف ہو سکتی ہیں۔ جبکہ ڈی پی آئی ٹیسٹ 50 درہم میں مخصوص سنٹروں پر کیا جاتا ہے۔
  • 12 سال یا اس زیادہ عمر کے تمام افراد کو ابوظہبی میں داخلے کے لیے کورونا کے ٹیسٹوں کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس شرط سے استشنیٰ حاصل ہے۔
  • قیام کے دوران چوتھے یا ساتویں دن ٹیسٹ نہ کروانے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
  • ویکسین تجربات کے دوران یا ویکسین مہم کے دوران کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کی الحسن ایپ پر یا تو ای لکھا ہوا آ رہا ہوگا یا گولڈن اسٹار نظر آنے لگے لگا۔ لہذا جب تک ان دونوں میں سے کوئی سائن آپ کی الحسن ایپ پر ظاہر ہو رہا ہے تب تک آپ کو ابوظہبی میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور اگر یہ سائن نہیں یا آ رہے یا ختم ہوگئے ہیں تو آپ کو ابوظہبی میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • بیرون ملک سے ابوظہبی میں آنے والوں کو سفر سے پہلے اور ابوظہبی پہنچ کر کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • اگر آپ گرین لسٹ میں شامل ملک سے ابوظہبی آ رہے ہیں تو آپ کو ابوظہبی میں داخلے بعد 6ویں روز ایک اور پی سی آر ٹٰیسٹ کروانا ہوگا۔ اور اگر آپ ایسے ملک سے آ رہے ہیں جو گرین لسٹ میں نہیں تو پھر آپ کو 8ویں روز ایک اور ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • اسی طرح سے اگر آپ گرین لسٹ میں شامل ملک سے ابوظہبی آئے تو آپ کو قرنطینہ ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر آپ ایسے ملک سے ابوظہبی میں آئے جو گرین لسٹ میں شامل نہیں ہے تو آپ کو 10 دنوں کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا۔
  • اگر آپ نے کورونا پازیٹیو مریض سے مل لیا ہے تو آپ کو 5 دنوں کے لیے خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا اور چوتھے دن کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اگر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو آپ قرنطینہ ختم کر سکتے ہیں۔
  • اگر ویکسین لگوا چکے تو آپ ابوظہبی میں داخلے کے لیے ایمرجنسی لین کا استعمال کر سکتے ہیں۔
  • یو اے ای سے بیرون ملک سفر سے پہلے بھی آپ کو کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • مزید برآں، ویکسین کے تجربات میں شامل ہونے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ کروانے ہوں گے، جو کہ تجربات کا حصہ ہیں۔ تاہم نیشنل ویکسین مہم کے دوران ویکسین لگوانے والوں کو ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے جب تک کہ کسی خاص ضرورت کے لیے کوئی محکمہ ان سے طلب نہ کرے تو۔
  • ابوظہبی میں داخلے کے لیے مراعات حاصل کرنے کے لیے آپ کو الحسن ایپ اپنے اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ساتویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button