متحدہ عرب امارات

دبئی کیلئے پروازیں ، جی ڈی آر ایف اے نے کچھ شہریوں کے ویزہ میں توسیع کی تصدیق کر دی

خلیج اردو
24 اگست 2021
دبئی : ایکسپائر شدہ رہائشی ویزہ سے متعلق جی ڈی آر ایف اے نے تصدیق کی ہے کہ جو رہائشی کرونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں ان کی ویزہ میں توسیع کی گئی ہے۔

اس حوالے سے کچھ شرائط ہیں جن میں مستفید ہونے والوں کے متحدہ عرب امارات سے باہر موجودگی ضروری ہے اور اس کیلئے دورانیہ بیس اپریل سے اٹھ نومبر دوہزار اکیس تک ہے۔ یہ لازمی ہے کہ رہائشی ویزہ کی تنسیخ اسپانسر کی درخواست پر نہ کی گئی ہو۔

جو غیر ملکی ان شرائط پر پورا اترتا ہے ، ان کے ویزہ میں نو نومبر تک توسیع کی جائے گی۔ جب غیر ملکی ملک کے اندر داخل ہو جائے گا تو اسے تیس دن کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ اپنے ویزہ کی تجدید کر سکے۔

فلائی دبئی ایئر لائن کی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان، نیپال، سری لنکا، نایجیریا اور یوگینڈا کے شہریوں کے رہائشی ویزہ میں خود بخود توسیع کی جائے گی اگر وہ ملک سے باہر پھنسے ہوں۔

ایئر لائن نے کہا ہے کہ یہ دبئی کے جاری کردہ متحدہ عرب امارات کے ان رہائشی ویزا پر لاگو ہوتا ہے جو یا تو اب ایکسپائر ہو چکا ہے یا 20 اپریل 2021 اور 9 نومبر2021 کے درمیان ایکسپائر ہو جائے گا.

فلائی دبئی نے پیر کو کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے باہر چھ مہینوں کیلئے رہنے والے وہ رہائشی جنہوں نے بیس اکتوبر سے پہلے ملک چھوڑا ہو ، کے ویزہ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

وہ مسافروں جن کے رہائشی ویزا کو دبئی کے علاوہ دوسرے امارات کی طرف سے جاری کیا گیا ہے وہ پرواز بکنگ کرنے سے قبل متحدہ عرب امارات میں کیلئے اپی ری انٹری کی اجازت کی تصدیق کرائیں گے۔

ایسے ممالک کے کئی باشندے جہاں پرواز کی پابندیاں لاگو ہیں وہ متحدہ عرب امارات میں واپس آنے کیلئے کوششیں کر رہے تھے کیونکہ ان کے ویزا ختم ہوگئے جب وہ پروازوں کی بندش کی وجہ سے پھنس گئے تھے.

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button