متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان سے 300 نئے بھرتی ہونے والوں کی ملاقات ، نجی شعبے کی جانب سے فراہم کیے گئے مواقع کی تعریف کی

خلیج اردو
07 دسمبر 2021
دبئی : دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم ان تین سو نئے بھرتی ہونے والے امارات کے شہریوں سے ملاقات کی ہے جنہیں ماجد الفوتائم کی جانب سے نوکری دی گئی ہے۔ ان شہریوں کو این اے ایف آئی ایس پروگرام کیلیے بھرتی کیا گیا ہے۔

شیخ حمدان نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے نجی اور سرکاری اداروں کے بیچ ٹھوس شراکت کی تعریف کی۔ اس شراکت سے ہی متحدہ عرب امارات کی مختلف شعبوں میں بہتری ممکن ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ملاقات کی تقریب ایکسپو 2020 میں یو اے ای پویلین پر منعقد ہوئی۔ماجد الفوتیم گروپ کیلیے یہ پہلے بیچ کی سلیکشن ہے۔
شیخ حمدان نے کہا کہ اگلے پچاس سالوں کیلیے یو اے ای ایک بڑے شراکت دار کے طور پر نجی شعبے کو دیکھ رہی ہے۔ جو ملک کی تعمیروترقی میں اہم حصہ ڈالے گا۔

انہوں نے کہا کہ کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں زبردست تعاون سے ہم مختلف میدانوں میں خود کو آگے لے کر گئے ہیں۔

جاری ہے

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button